آنکھوں میں لال مرچ جھونک کر لاکھوں روپے لوٹ لئے؟
نئی دہلی۔۔۔کمپنی کے کیشئر کی آنکھوں میں لال مرچ جھونک کر لاکھوں روپے لوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ کمپنی کا ملازم اسکوٹی سے جارہا تھا کہ 4 لٹیروں نے اسے روک لیا اوراس کی آنکھوں میں لال مرچ کا پاؤڈر ڈال دیا جس سے وہ سڑک پر گر پڑا ۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملازم کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔پولیس کے مطابق سوروپ نگر کا رہنے والا ستیش ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہے ۔وہ کمپنی کی رقم لیکر جارہا تھا کہ بھارت نگر اشوک گارڈن کے قریب چند لٹیروں نے پستول کی نوک پر اسے لوٹ لیا اور آنکھوں میں مرچ جھونک کرفرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لٹیروں کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کردیں۔