ٹریفک خلاف ورزیاں کب معتبر؟
ریاض۔۔۔۔سعودی محکمہ ٹریفک اور سیکیورٹی اداروں نے ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کیلئے3شرائط مقرر کردیں۔تفصیلات کے مطابق باشر ادارے نے طے کیا ہے کہ جب تک ٹریفک خلاف ورزی کی سہ جہتی تصاویر پیش نہیں کی جائیں گی اس وقت تک ریکارڈ شدہ خلاف ورزی کا اعتبار نہیں ہوگا۔اس کے تحت گاڑی کی نمبر پلیٹ کی تصویر قریب سے پیش کرنی ہوگی۔ مکمل کار کی تصویر فاصلے سے لیکر دینا ہوگی۔گاڑی کے محل وقوع کی تصویر بمع گاڑی فراہم کرنا ہوگی۔اس کے بغیر خلاف ورزی کا اندراج معتبر نہیں مانا جائیگا۔