Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے عربی انڈپنڈنٹ کا اجرا

ریاض۔۔۔۔عربی انڈپنڈنٹ ویب سائٹ کے سربراہ عضوان الاحمری نے بتایاہے کہ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ ،عربی ، ترکی، اردو اور فارسی زبانوں میں انڈپنڈنٹ نیوز جاری کریگا۔انڈپنڈنٹ اور سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے درمیان معاہدہ طے پاچکا ہے۔ویب سائٹ بریکنگ نیوز کے چکر میں نہیں پڑیگا بلکہ خبروں کے پیچھے کیا ہے، اس حوالے سے طویل اور صحافتی رپورٹیں فراہم کرنے کا اہتمام کریگا۔ایک برس بعد ہر عرب صحافی کی آرزو ہوگی کہ وہ ہمارے گروپ کا حصہ بن جائے۔انڈپنڈنٹ عربیہ کے نام سے عربی کے علاوہ ، اردو ، ترکی اور فارسی میں بھی مفصل رپورٹیں اور خبروں کے پیچھے کیا ہے کی کہانیاں پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -ٹائمز اسکوائر پر عربی رسم الخط ؟

شیئر: