Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی کاروبار پر بنگلہ دیشی کی بیدخلی

دمام۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دمام فوجداری عدالت کے حکم پر ایک سعودی شہری اور ایک بنگلہ دیشی کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرادی۔سعودی شہری موسیٰ بن احمد الحسین ، بنگلہ دیشی شہری محمد جمال کو دمام میں اپنے نام سے کھانے پینے کی اشیاء کا کاروبار کرارہا تھا۔ وزارت تجارت نے مقدمہ دائر ہونے پر شواہد سننے اور دیکھنے کے بعد موسیٰ الحسین اور محمد جمال کے تجارتی مرکز کو بند کرنے ، کاروبار ختم کرنے، لائسنس منسوخ کرنے سجل تجاری واپس لینے کا حکم جاری کردیاجبکہ دونوں پر جرمانے اور دونوں کے خرچ پر مقامی اخبارات میں دونوں کی تشہیر اور بنگلہ دیشی کو مملکت سے بیدخل کرکے بلیک لسٹ کرنے کی سزا بھی سنا دی۔

مزید پڑھیں: - - - - -جدہ پارک میں خاتون پر گینگ حملہ

شیئر: