Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

26جنوری پر صدر ہند کو سعودی قیادت کی مبارکباد

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 26جنوری کے موقع پر ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کو سعو دی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کردی۔ شاہ سلمان نے صدر ہند کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ یوم جمہوریہ کے موقع پر آپ دوست ہندوستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ کے لئے خیر سگالی اور ہندوستان کے دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے آرزو مند ہیں۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر ہند کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا۔
 

شیئر: