Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام سرکاری اداروں کو مکمل سالانہ الاﺅنس ادا کرنے کی تاکید

ریاض۔۔۔ سعودی وزارت خزانہ نے تمام سرکاری اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، ماہانہ الاﺅنس اور جملہ حقوق کا بینہ کے فیصلے کے مطابق ادا کریں۔ وزارت خزانہ نے اطمینان دلایا ہے کہ جس سرکاری ادارے نے اپنے ملازمین کا سالانہ الاﺅنس مکمل ادا نہ کیا ہو اسے پہلی فرصت میں مکمل کردیا جائے۔ یہ تاکید وزارت تعلیم اور محکمہ کسٹم کے ملازمین کی جانب سے شکایات کی بھرمار پر کی گئی ہے۔ وزارت تعلیم نے اپنے ملازمین کو نئی تنخواہ میں صرف 6 دن کا سالانہ الاﺅنس ادا کیا تھا ، ملازمین نے اس پر ہنگامہ کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ تنخواہیں عیسوی سال کے حساب سے دی جارہی ہیں اور سالانہ الاﺅنس شاہی فرمان کے مطابق ھجری مہینوں کے حساب سے دیا جانا چاہیئے۔ وزیر تعلیم نے ملازمین کے ہنگامہ آرائی پر سالانہ الاﺅنس کو جوڑنے کا صحیح طریقہ کار جاری کرکے مسئلہ حل کردیا۔ محکمہ کسٹم نے بھی وزارت تعلیم کی دیکھا دیکھی یہی طریقہ اپنا لیا ہے۔ 

شیئر: