Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپروا ماں کا خطاب ملنے پر کرینہ سیخ پا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کوسوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت حاصل ہے تاہم صارفین نے کرینہ کو بیٹے کی پرورش پر تنقید کا نشانہ بنایا اورانہیںلاپروا ماں کا خطاب دیدیا۔ ناقدین کا کہناہے کہ کرینہ اپنی شوبز سرگرمیوں میں اتنی مصروف ہیں کہ انہیں بیٹے کی پرورش کا خیال نہیں۔ یہ کام ان کی آیا کرتی ہیں۔ کرینہ تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سیخ پا ہوگئیں اور کہا کہ لوگ میری زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور مجھے ان باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔
 

شیئر: