Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

 پرائس انڈیکس میں 125.06پوائنٹس کا اضافہ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25ارب ریال کے اضافے کے بعد 2025.36ارب ریال پر پہنچ گئی
غیاث الدین ۔ جدہ 
گزشتہ ہفتے سعودی کاروباری حلقوں میں بڑی خوش کن خبریں گشت کرتی رہیں۔ جن کا سعودی معیشت پر اچھا اثر پڑ سکتا ہے۔ سعودی اکنامی کے لحاظ سے ایک اچھی خبر تو یہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3فیصد اضافے کے بعد 54.23ڈالر فی بیرل پر جاتے ہوئے دیکھی گئی۔ دوسری اچھی خبرو ں میں سعودی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مائنگ ، انرجی اور لاجسٹک کے شعبوں میں 450ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ جس سے 16لاکھ اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ آرامکو کا اپنے 5فیصد حصص کی فروخت کا اعلان ایک بار پھر جوش و خروش سے کیا جانے لگا ہے مگر آرامکو کا آئی پی او 2021ءسے پہلے نہیں آسکے گا۔ بہرحال اچھی خبروںکی وجہ سے سعودی اسٹاک مارکیٹ پر اچھا اثر پڑا اور تداول آل شیئر انڈیکس 25.06ارب کے اضافے کے بعد 8559.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25ارب ریال کے اضافے کے بعد 2025.36ارب ریال پر پہنچ گئی اور اس کے ساتھ ہی مارکیٹ کا پی ای ریشو 17سے بڑھ کر 17.17پر پہنچ گیا۔ عام فہم زبان میں پی ای ریشو بڑھنے کا مطلب ہے کہ حصص مہنگے ہوگئے ہیں۔ سعودی اسٹیل پائپ کی قیمت16.15فیصد فروغ کے بعد 24.16ریال پر اور سعودی فشریز کی قدر 8.55 فیصد اضافے کے بعد 68.50ریال پر بند ہوئی۔ سعودی انڈسٹریل انویسٹمنٹ گروپ کی پرائس 7فیصد بڑھنے کے بعد 23.70 ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ سابک جس نے 22فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہوا ہے اسکی قیمت 1.99فیصد فروغ کے بعد 122.80ریال پر اور الراجحی بینک جس نے 22.5فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا عندیہ دیا ہے اسکی قدر 1.40فیصد فروغ کے بعد 101.20ریال پر پہنچ گئی۔ الدریس جس نے 10فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے کی قیمت 1.93فیصد کمی کے بعد 35ریال پر بند ہوئی۔
 
 

شیئر: