Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کی مشق کا پیغام”امن کیلئے متحد“

کراچی: پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں ”امن 19“ کا انعقاد رواں ماہ ہوگا جس کا عنوان ”امن کےلئے متحد“ ہوگا۔ اس حوالے سے مشقوں کی تشہیر کےلئے پاکستان ریلوے کی ٹرینوں پر بینر آویزاں کئے گئے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کو ”امن 19“ کے بینرز سے سجایا کر روانہ کیا گیا ہے۔ کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کی روانگی سے قبل پاک بحریہ کے بینڈ نے ملی نغموں کی خصوصی دھنیں پیش کیں۔ واضح رہے کہ ”امن 19“ مشق میں 40 سے زائد ملک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امن کے بینرز سے آویزاں ٹرینیں اندرون ملک امن کا پیغام پھیلائیں گی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم سب امن کے قیام اور فروغ کیلئے متحد ہیں۔
 
 

شیئر: