مملکت میں 6خوشبویات پر پابندی
ریاض ۔۔۔ سعودی ایف ڈی اے نے Diethylhexyl phthalate مادہ حد سے زیادہ پائے جانے پر 6خوشبو یات پر پابندی عائد کردی۔ ادارے نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون سے مقامی مارکیٹ میں رائج خوشبو یات کے نمونے حاصل کرکے چیک کئے تھے۔ پتہ چلا کہ ان میں مذکورہ مادہ حد سے زیادہ موجود ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ یہ 6 خوشبویات سعودی ساختہ ہیں۔ صارفین انہیں کسی بھی صورت میں استعمال نہ کریں۔ اپنے یہاں موجود” اھلاً مسک المدینہ، اھلاً مسک الحرم، اھلاً عطر الحرم، اھلا ً عطر المقام، عطر الکبہ “ضائع کردیں۔