Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#صحت_سہولت_پروگرام‎

وزارت صحت اوراسٹیٹ لائف کے درمیان صحت سہولت پروگرام پر عمل درآمد کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہو گئے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 9 کروڑ پاکستانیوں یعنی کہ ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو 7 لاکھ 20 ہزار سالانہ تک کی مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ ٹویٹر صارفین کا اس پروگرام کے حوالے سے کیا ردعمل ہے آئیے دیکھتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا : ‏صحت سہولت پروگرام سے ڈیڑھ کروڑ خاندان یعنی آٹھ کروڑ پاکستانی شہری مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
عامر محمود کیانی نے کہا : ‏سٹیٹ لائف نے پختونخواہ میں بھی یہ پروگرام کامیابی سے چلایا
صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ سکیم میں بڑی بیماریاں جس میں دل کے آپریشنز، سٹنٹس، کیمو تھراپی، ریڈیوتھراپی، ڈائیلالائسیز، میٹرینٹی اور دیگر میڈیکل و سرجیکل سروسز بھی شامل ہیں۔
مشوانی اظہر نے لکھا : ‏آج پورے پاکستان میں "صحت سہولت پروگرام" لانچ ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں یعنی کہ 9 کروڑ پاکستانیوں کو "صحت انصاف کارڈز" دئے جائیں گے اور ان کارڈز پر 720،000 تک کا علاج پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں فری ہو گا۔
طیبہ سید کا کہنا ہے : ‏جمہوری حکومت وہی ہوتی جو عوام کا خیال کرنا جانتی ہو۔ وزیراعظم عمران  نے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کر کے یہ  ثابت کر  دیا ہے  کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی عوام کی حکومت ہے۔
ڈاکٹر فرحان نے لکھا : انشااللہ صحت سہولت پروگرام سے پاکستانیوں کی زندگی بہت جلد بدل جائے گی۔
ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا : ‏صحت سہولت پروگرام سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو 7 لاکھ 20 ہزار تک علاج کی سہولت دستیاب ہوگی، 150 سے زائد سرکاری ونجی اسپتالوں میں علاج کی سہولت میسر ہوگی۔اینجیو پلاسٹی،برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج ہوگا- 
احمد بیگ کا کہنا ہے : ‏ن لیگ، پیپلزپارٹی نے کئی کئی باریاں لی مگر ہمیشہ غریب کا حق ہی کھایا، عمران خان کا بطور وزیراعظم یہ پہلا دور ہے اور صرف 6 ماہ میں ہی غریبوں کیلئے شیلٹرہومز، صحت سہولت کارڈ، سٹیزن پورٹل، بیت المال کو فعال کردیا۔
 

شیئر: