Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم خان کی گرفتاری: پنجاب حکومت نے سر جوڑ لیے

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی رہنما اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد وزیر قانون کو فوری طور پر مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے راجا بشارت سے مشاورت کے بعد دیگر اہم وزرا کو بھی فوری طور پر ایوان میں بلایا جہاں اجلاس میں آیندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل میں نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالعلیم خان کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: