مدینے میں رات 8بجے تک بارش ہوتی رہے گی
ینبع۔۔۔محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آج جمعہ کو صبح 8بجے سے مدینہ منورہ میں ہونیوالی بارش کا سلسلہ رات8بجے تک جاری رہے گا۔مدینہ ریجن میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ ریجن کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے اور دیگر مقامات پر موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ژالہ باری کا بھی سلسلہ چل رہا ہے۔محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔