اتوار 10فروری2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭3776 سرکاری ملازمین نے اپنے محکموں اور اداروں کے خلاف ادارہ احتساب (دیوان المظالم) سے رجوع کرلیا
٭ امیزون کے بانی نے جومعلومات جاری کی ہیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں، عادل الجبیر
٭ 104 یونیورسٹی طالبات نے طائف اسپورٹس کلب میں شمولیت اختیار کرلی
٭ مدینہ منورہ میں ہونے والی بارش میں پھنس جانے والے 111افراد کو بچالیا گیا، 14خاندانوں کی محفوظ جگہ منتقلی
٭ یوگنڈاسے ملازماﺅں کی درآمد میں 4بڑی رکاوٹیں، 2500ویزے معطل
٭ لیبر کورٹس نے 70روز کے دوران 2700مقدمات نمٹا دیئے، ریاض سرفہرست
٭ سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم یمنی بچوں کے دل کا مداوا کرنے لگی
٭ 2لاکھ سیکیورٹی گارڈز بلا انشورنس اور بلا معاہدے کے کام کررہے ہیں
٭ عرب اتحاد برائے یمن نے ڈرون کے گوداموں کی اینٹ سے اینٹ بجادی
٭ مکہ مکرمہ میں سرکلر روڈ 3پر غیر معمولی رش، شہریوں نے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭