Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کی تقرری کی12326 خلاف ورزیاں

ریاض ۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے قانون محنت کی ایک لاکھ47ہزار288خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ ان میں سے 12 ہزار326کا تعلق زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری سے ہے۔ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں اسی حوالے سے ریکارڈ پر آئیں۔ سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں کی تعداد 6 ہزار930ریکارڈ کی گئی۔ پابند اداروں کی تعداد 3 لاکھ34ہزار752پائی گئی۔ پابندی نہ کرنے والے اداروں کی تعداد25 ہزار981 جبکہ 5 ہزار157ادارے بند پائے گئے اور 21 ہزار310 انتباہ جاری کئے گئے۔
  

شیئر: