Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک پرکئی عشروں تک حکمرانی کرنیوالوں نے صرف دفاعی سیکٹرمیں ’’ڈیل ‘‘کی، مودی

چنئی۔۔۔وزیر اعظم نریندرمودی نے اتوار کو تامل ناڈو کے تروپور میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی عشروں تک ملک میں حکمرانی کرنیوالوں نے فوج کے مفادات کی بجائے دفاعی سیکٹرمیں صرف ’’ڈیل‘‘کے ذریعے قریبی دوستوں اور چاہنے والوں کے مشترکہ مفادات کی حفاظت کی۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بجٹ میں تاریخی فیصلے کئے گئے۔ ’’شرم یوگی جن دھن یوجنا‘‘ایسے کروڑوں مزدور بھائی بہنوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کریگا جو چھوٹے انڈسٹریل مراکز میں کام کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کانگریس کو ہدف بناتے ہوئے الزام لگایا کہ دفاعی شعبے میں ہونے والے گھپلوں میں کانگریس ملوث ہے۔تروپور سے تقریباً13کلو میٹر دور پیرو ملنور میں بی جے پی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سمندر سے آسمان تک دفاع سے متعلق کئی گھوٹالوں میں کانگریس کا نام شامل ہے۔اسی وجہ سے اس نے اپنے دور حکومت میں دفاعی شعبے کو جدید خطو ط پر استوار نہیں ہونے دیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن لوگوں کو برسوں تک ملک میں حکومت چلانے کا موقع ملا اُنہوں نے ملک کے دفاعی شعبے میں کوئی نمایاں کام انجام نہیں دیا۔ان کی توجہ صرف سودوں اور معاہدوں کے ذریعے چنندہ افراد کو فائدہ پہنچانے پر مرکوز تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -چندرابابو نائیڈو کو انتخابات میں شکست کا خوف ہے، مودی

شیئر: