کھاتہ کھلوانے کیلئے نئے ضوابط کیسے؟
ریاض ۔۔۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے سعودی بینکوں میں کھاتے کھلوانے کے لئے نئے قواعد و ضوابط پر کھاتیداروں سے انکی رائے طلب کرلی۔ساما نے توجہ دلائی ہے کہ 5 جمادی الثانی 1440ھ مطابق 10فروری 2019ءسے 60روز کے اندر کھاتیدار نئے ضوابط پر اپنے تاثرات اور اعتراضات ریکارڈ کراسکتے ہیں۔اسکا اہتمام اسلئے کیا جارہا ہے تاکہ مملکت کے کمرشل بینکوں میں کھاتوں کے امور نمٹانے کے لئے عمومی ضوابط اور بینک کھاتے کھلوانے کیلئے موثر ضوابط بہتر شکل میں روبعمل لائے جاسکیں۔