Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند ہفتے میں شام سے فوج نکال لیں گے، امریکی جنرل

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے شام سے چند ہفتوں کے اندربری فوج کو واپس بلانے کا امکان ہے۔جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں رہتی تاہم عراق میں امریکی فوج بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ جنرل وٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے انخلاءکے وقت فیلڈ میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔عراق کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف وٹیل نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوج اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں رہتی۔
 

شیئر: