فلسطینیوں کے حقوق کی تائید و حمایت ہمیشہ کرتے رہیں گے،خادم حرمین شریفین
بدھ 13فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ فلسطینیوں کے حقوق کی تائید و حمایت ہمیشہ کرتے رہیں گے،خادم حرمین شریفین
٭ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع پر عملدرآمد کا معائنہ کیا
٭ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے اہداف کی تکمیل کے پابند تھے اور رہیں گے، سعودی عرب
٭ حسنی مبارک کے بیٹے اور مصری صحافی عمرو ادیب کے درمیان نوک جھونک
٭ نئے مشاورتی اجلاس سے قبل سویڈن معاہدے پر عملدرآمد کرانا ہوگا، یمنی صدر
٭ مشرقی شام میں عالمی اتحاد کی معمولی پیشرفت
٭ الجزائر میں نائب صدر کا منصب پیدا کرنے کیلئے آئین میں نئی ترمیم
٭ فرانس اور اٹلی نے بحران پر قابو پانے کیلئے سفارتی مہم شروع کردی
٭ امریکی صدر ٹرمپ نے دیوار منصوبے کی حمایت میں ٹیکساس میں اپنے حامیوں کو جمع کرلیا
٭ اگر ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو امسال ایران کا جشن انقلاب آخری ثابت ہوگا، نتنیاہو
٭٭٭٭٭٭٭٭٭