پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ سپر لیگ کے آغاز پر رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں نامور گلوکاروں اور اداکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ شائقین کرکٹ نے اس حوالے سے کیا ٹویٹس کیے آئیے دیکھتے ہیں۔
عبداللہ نے ٹویٹ کیا : کسی بھی ادارے میں جب کوی بڑا ایونٹ ہوتا ہے تو وہ اپنے ادارے کے سابق سربراہان کو دعوت دیتا ہے۔ آج پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پی سی بی نے اس پی ایس ایل کو شروع کرنے والے نجم سیٹھی کو نہ بلا کے اور اسکی کاوشوں کا ذکر نا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پے بیٹھ چکے ہیں۔
صبا بلوچ نے لکھا : فواد خان اکٹینگ تک رہتے تو ٹھیک تھا پاکستانیوں کے کان خراب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم کو ہی بُلا لیتے۔ حق پہ تو یہاں کے ایکٹرز، سنگرز وغیرہ بھاگ بھاگ کر انڈیا جاتے ہیں کیونکہ وہاں انکی قدر ہے جبکہ یہاں انکو پوچھا بھی نہیں جاتا۔
نوشی خان نے کہا : چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تسلیم کیا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ لیگز میں شامل ہو چکی ہے ۔۔۔لیکن سر اس لیگ کو ٹاپ تک پہنچانے والے نجم سیٹھی کو افتتاحی تقریب میں مدعو کر لیتے۔اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ زیادتی ہے ۔
جاوید آفریدی نے لکھا : پی سی بی چیرمین احسان مانی سے درخواست ہے کہ یواے ای میں پی ایس ایل میچز کے دوران اس کرکٹ فین کی انٹری فری قرار دی جائے جو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے اسٹیڈیم پہنچے۔ دیار غیر میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کا حوصلہ بلند اور سبز ہلالی پرچم فضاوں میں لہراتا رہے گا۔
مرتضیٰ سولنگی نے سوال کیا : یہ کونسا پاکستانی کھیل ہے جو ہو بھی پاکستان سے باہر ہو رہا ہے اور تقریریں کرنے والے منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی میں تقریر کر رہے تھے؟
خالد محمود نے ٹویٹ کیا : آج سے پی ایس ایل فور کا آغاز ہو گیا ہے میری تمام تر سپورٹ اس ٹیم کے ساتھ ہے جس ٹیم کے لئے ڈیرن سیمی کھیل رہا ہے۔