اجودھیا: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،2افراد ہلاک
اجودھیا۔۔۔ضلع اجودھیا کے پٹرنگا علاقے میں قومی شاہراہ پر باقر پور کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کوزوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں2 نوجوان سڑک سے دور جاگرے اور شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی شاہراہ پر قائم پولیس چوکی انچار ج بھیم سین یادو اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور دونوں زخمیوں کو فوراً سرکاری ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قراردیدیا۔چوکی انچار ج نے بتایا کہ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی گئیں اورواقعہ کی رپورٹ درج کے تحقیقات شروع کردی ۔