بے قابو ٹرک دکان میں جاگھسا، باپ بیٹے سمیت3 ہلاک
پرتاپ گڑھ- - - -اتر پردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے لال گنج علاقے میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرسڑک کنارے قائم دکان میں جاگھسا جس سےوہاں موجود ماں باپ اور بیٹےکچل کر ہلاک ہوگئے۔ایڈیشنل پولیس کپتان شیو جی شکل نے بتایا کہ لکھنؤ، بنارس شاہراہ پر واقع تنا گاؤں میں سریندر ورما چائے کی دوکان چلاتا ہے ۔ سریندراپنی اہلیہ چندر کلی اور بیٹے انگدکے ساتھ دوکان میں نصب ٹین کے شیڈ میں سورہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک دکان میں گھس گیا جس سے موقع پر ہی تینوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔