Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں16 ارب ریال کی کمی، لجام اسپورٹس کو فوقیت‘ امانہ انشورنس کو ریکارڈ نقصان‘ متعدد کمپنیوں کے ڈیوڈنڈ کے اعلانات
غیاث الدین-۔جدہ
  گزشتہ ہفتے بھی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار رہی۔تداول آل شیئر انڈکس181پوائنٹس کے اتار چڑھاﺅ کے بعد 54.78پوائنٹس کی کمی کے بعد8492.70پوائنٹس پراختتام پذیر ہوا۔کاروباری مالیت8.6اضافے کے بعد10.8ارب ریال پر پہنچ گئی جبکہ سودوں میں0.48فیصد کی کمی اور حجم میں9.8فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔قیمتیں کم ہونے سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن16ارب ریال کی کمی کے بعد2010ارب ریال رہ گئی۔انفرادی کمپنیوں میں لجام اسپورٹس کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت11.11فیصد اضافے کے بعد 65 ریال تک بڑھ گئی۔لجام اسپورٹس کی قیمت بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس نے2018کے سالانہ مالیاتی نتائج کے ساتھ 5.7 فیصد ڈیوڈنڈ بھی تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔الریاض ڈیولپمنٹ نے بھی8فیصدڈیوڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی5.58فیصد اضافے کے بعد20.06ریال پر پہنچ گئی۔قیمتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ نقصان امانہ انشورنس کو ہوا جس کی قدر 11.84فیصد کمی کے بعد14ریال تک رہ گئی جبکہ عنایہ انشورنس کی قیمت5.57انحطاط کے بعد13.56ریال پر بند ہوئی۔ہیوی ویٹ سابک کی قیمت0.81 فیصد کم ہونے کے بعد122.40ریال پراختتام پذیر ہوئی جبکہ الراجحی بینک کی قدر0.40فیصد گھٹنے کے بعد 100.40ریال پر بند ہوئی۔ اس ہفتے سب سے زیادہ حصص دالارکان کے فروخت ہوئے جنکا حجم56.6ملین حصص رہا اور اس کی قیمت3.72فیصد اضافے کے بعد 10.60ریال پر بند ہوئی۔زیر نظر ہفتے کا سب سے اچھا ڈیویڈنڈ المواساة میڈیکل کا رہا جس نے17.50فیصد کیش تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور اس کی قیمت1.32فیصداضافے کے بعد76.60ریال پر بند ہوئی۔اس کے علاوہ سعودی کیٹرنگ نے13فیصد‘ساکو نے10 فیصد ڈیوڈنڈ تقسیم کرنے کے اعلانات کئے۔

شیئر: