شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل؟
بریلی۔۔۔۔۔دولہا انتہائی دھوم دھام سے بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا جہاں دلہن کے گھروالوں نے باراتیوں کا پرجوش استقبال کیا۔شادی کی رسومات کے دوران دلہن کے کمرے میں دولہا کے رشتے داروں کو جانے سے منع کرنے پربحث شروع ہوگئی،اسی دوران دلہن کے بھائیوں نے دولہا کے بھائی کی پٹائی کردی جس پر باراتیوں نے طیش میں آکر ہنگامہ برپا کردیا ۔دلہن کے گھروالوں اور وہاں موجودباراتیوں نے ایک دوسرے پر کرسی ، میز اور پلیٹیں برسانی شروع کردیں،دیکھتے ہی دیکھتے شادی کی تقریب میدان میں جنگ میں تبدیل ہوگئی۔اس جھگڑے میں متعددباراتی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کرحالات کو کنٹرول کیااورچند افراد کو پکڑ کر نواب گنج پولیس اسٹیشن لے آئی جہاں فریقین سے تحریری صلح نامہ لیکر معاملہ رفع دفع کرادیا۔