دنیا بھر میں آرٹ کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے ”وینس بینالے“ شو میں پہلی بار پاکستانی آرٹسٹ شرکت کریں گی۔ وینس بینالے کے آرٹ میلے کو دنیا بھر میں منفرد اہمیت حاصل ہے جس میں کئی ممالک کے آرٹسٹ اپنے فن پاروں کی نمائش کرتے ہیں۔وینس بینالے کی 58سالہ تاریخ میں پہلی بار باضابط طور پر پاکستان کی نمائندگی بھی ہو گی۔ کراچی اور لندن میں کام کرنے والی پاکستانی آرٹسٹ نازیہ خان وینس بینالے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔شو میں نازیہ خان ”منوہڑا فیلڈ نوٹس“ نامی اپنا منصوبہ نمائش کیلئے پیش کریں گی جس میں منوہڑا کے ساتھ کراچی کی زندگی کو بھی اجاگر کیاگیا ہے وینس بینالے کا 58واں انٹرنیشنل آرٹ میلہ رواں برس 11مئی سے شروع ہو گا جو 24مئی تک جاری رہے گا۔