سعودی سفارتکار کے بنگلہ دیشی قاتل کو پھانسی
ڈھاکا۔۔۔ بنگلہ دیش کے متعلقہ حکام نے 2012ءمیں قتل کئے جانے والے 45 سالہ سعودی سفارتکار خلف العلی کے بنگلہ دیشی قاتل کو پیر کے روز پھانسی دے دی۔ العلی ڈھاکا کے سعودی سفارتخانے میں سعودی شہریوں کے امور کے نگراں ادارے کے سربراہ تھے۔ انہیں ڈاکے کی واردات کے دوران قتل کردیاگیاتھا۔ 30 سالہ سیف الاسلام مامون رہزنوں کا سرغنہ تھا۔ اسے ڈھاکا میں جیل کے قریب موت کی سزا دی گئی۔