Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درع الجزیرہ مشترکہ فوجی مشقیں ختم

ریاض۔۔۔ درع الجزیرہ مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے علاوہ جی سی سی ممالک کے افواج کے سربراہوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ جبیل کے صامت فوجی اڈے میں منعقد ہونے والی تقریب میں سعودی عرب کی بری ، بحری اور فضائی افواج نے شرکت کی۔ مسلح افواج کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درع الجزیرہ مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد جوانوں کو نئے جنگی ہنر سے روشناس کرانا تھا۔ جی سی سی ممالک کی مسلح افواج نے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کیا وہاں کئی جنگی تکنیک سیکھیں۔ جی سی سی ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ 

شیئر: