القدس۔۔۔۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے الفتح تحریک کے ایک رہنما محمد اشتیہ کو نئی فلسطینی حکومت کی تشکیل کی مہم تفویض کردی۔ فلسطینی خبررساں ادارے وفا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ نئی حکومت جنوری کے اختتام پر مستعفی ہونے والی وفاقی حکومت کی جانشین ہوگی۔ نامزد وزیراعظم 2009 ءسے الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں۔ ان کی عمر 60 سال ہے وہ متعدد وزارتوں اور ریسرچ اداروں کے کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔