Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیم فنڈ میں10 ارب روپے سے زائد جمع

اسلام آباد.... پاکستان میں ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب71 لاکھ روپے کے عطیات دینے پر میں اہل ِ پاکستان کی خوئے سخاوت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ اور وزیر اعظم عمران خان کو خصوصی شاباش کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سرفہرست ہے۔ میں اپنے لوگوں کے عزم صمیم کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔گزشتہ سال جولائی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاکستانی عوام سے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے عطیات کی اپیل کی تھی۔ ڈیم فنڈ کے لئے اکاو نٹ بنایا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی عطیات جمع کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
 

شیئر: