جدہ۔۔۔ جدہ کے میئر صالح الترکی نے سروس سیکشن کو اپنی نگرانی میں لے لیا۔ انہوں نے میونسپلٹی سے معاملات نمٹانے کی خاطر رجوع کرنے والوں کے ادارے کا سربراہ رشا بنت عبداللہ باہیثم کو مقرر کردیا۔ صالح ترکی نے میونسپلٹی سے عوامی خدمات کے ادارے کی تنظیم نو کا بھی حکم دیا ہے۔ میونسپلٹی نے اس سے قبل انتظامی اصلاحات کی تھیں جن کے بموجب اہل خواتین کو بلدیاتی کونسلوں میں کلیدی عہدے تفویض کئے گئے۔ کام کے تقاضے پورے کرنے کیلئے مختلف عہدوں پر نوجوان تعینات کئے گئے۔