Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے والدکا دفاع نہیں کرنا چاہتی،پیرس جیکسن

 پاپ موسیقی کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی 20 سالہ ماڈل پیرس جیکسن نے اپنے والد پر بچوں سے زیادتی کے الزامات پر خاموشی توڑدی۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنے والد کا دفاع نہیں کرنا چاہتی ۔حال ہی میں مائیکل جیکسن کےخلاف 2 افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی ڈاکیومنٹری سامنے آنے کے بعد ایک مرتبہ پھراس ضمن میں بحث چھڑ گئی ہے۔پاپ موسیقار کی بیٹی پیرس جیکسن نے حالیہ ڈاکیومنٹری کا حوالہ دیئے بغیر اپنے کزن تاج جیکسن کی تعریف کی جو کہ ان کے والد پر لگے الزامات پر مبنی ڈاکیومنٹری کی تشہیر کر رہے ہیں۔ماڈل پیرس جیکسن نے کہا کہ تاج جیکسن بھی اپنے حساب سے اچھا کام کر رہے ہیں تاہم میرے پاس اپنے والد پر لگائے گئے الزامات کےخلاف دفاع کےلئے کچھ بھی نہیں۔پیرس جیکسن نے واضح کیا کہ ان کا کام اپنے والد کا دفاع کرنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میںچاہتی ہوں کہ ہر کوئی اس حوالے سے اپنا کام کرے۔
 

شیئر: