Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹنہ: خاتون کی موت پر ہنگامہ، ڈی ایس پی پر حملہ،متعدد زخمی

پٹنہ۔۔۔زمین کے تنازع پرجھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالی خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی جس پر لوگوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس موقع پر پہنچی، مشتعل ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس میں پھلواری شریف کے ڈی ایس پی اور ڈرائیورسمیت متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پھلواری شریف پولیس اسٹیشن کے سربراہ سمیت سی او اور بی ڈی او نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہجوم پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔زخمی ڈی ایس پی سنجے کمار پانڈے اور ڈرائیور کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا ۔ ’’ہندوستان ویب سائٹ ‘‘کے مطابق سرشتہ آباد کے دینیش کمار کا بیور اورعلاقے کے بعض لوگوں کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوگیااور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔جھگڑے کے دوران لوگوں نے ایک خاتون پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ انہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں خاتون کی موت ہوگئی۔مرنے سے قبل خاتون کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے شیو پرساد اوراس کے بیٹے دلیپ ، انیل ، ادے کمار ، راہول ، روشن کمارسمیت 20افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: - - - - - -صدر جمہوریہ نے 53 شخصیات کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا

شیئر: