Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسلی تفریق کے بیانیے کو جرم قرار دیا جائے، سعودی کابینہ

 ریاض ۔۔۔  خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ کابینہ نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں پر حملے کو گھناونی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ کابینہ  نے تمام مذاہب کے احترام ، نسلی بیانیے کے خلاف جنگ اور اسے جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے عالمی سلامتی کو کوئی فائدہ نہیں۔ نفرت ، شدت پسندی اور انتہا پسندی کی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ کسی طرح کی روا داری درست نہیں۔ دہشتگردی کا نہ کوئی مذہب ہے نہ وطن۔ ہم سب کو محبت، امن و سلامتی اور ہم آہنگی کی قدروں کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کابینہ میں خطے اور حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں بھی پیش کی گئیں۔ کابینہ نے 13فیصلے کئے ۔ا ن میں روس کے ساتھ ثقافتی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت  کا اختیار وزیر ثقافت کو تفویض کیا۔کابینہ نے امریکہ کیساتھ کاپی رائٹ کے سلسلے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔

شیئر: