Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خوش_آمدید_مہاتیر_محمد‎

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے۔ پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان اور دیگر وزراء نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ٹویٹر صارفین نے بھی اپنے معزز مہمان کو بہترین الفاظ میں خوش آمدید کہا۔
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ٹویٹ کیا : ‏مہاتیر محمد کو پاکستان آمد پر بے پناہ خوش آمدید۔ مہاتیر محمد نے اپنی سیاسی زندگی میں ملائشیا کے لیے وہ سب کچھ کامیابی سے کیا جو ہم اپنے ملک کے لیے کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے قائد عمران خان کے نظریاتی بھائی کی 23 مارچ کی تقریبات میں شرکت خوش آئند ہے۔
اعتزاز احسن نے ٹویٹ کیا : ‏ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ہم ان کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
مہوش خان نے لکھا : ‏آمد پاکستان محترم جناب مہمان خصوصی مہاتیر محمد۔۔۔!! ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد پاکستان پہنچ گئے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار بھی مہاتیر محمدکے استقبال کیلئے موجود تھے۔ 
حسان خان بلوچ نے ٹویٹ کیا : ‏استاد شاگرد ایک ساتھ ۔ عمران خان کے مینٹور اور سیاسی استاد مہاتیر محمد یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے ۔ اللہ ان دونوں کو سلامت رکھے، عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔
تنویر کیانی نے لکھا : ‏پاکستان کے پاک لوگ پاکستان کی پاک زمین پر اپنے مہمان مہاتیر محمد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں