Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تھر_بدلے_گا_پاکستان‎

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرپرسن بلاول بھٹو جانب سے تھر بدلے گا پاکستان نعرہ خوب مقبول ہو رہا ہے اور صارفین پیپلزپارٹی کی جانب سے تھر میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے نظر آرہے ہیں۔
سریندر ولاسائی نے ٹویٹ کیا : پیپلزپارٹی کی حکومت نے تھر میں زرخیز زمینوں کی آبپاشی کے لئے درجنوں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی ہے جس کی وجہ سے اس سال تھر میں بڑے پیمانے پر پیاز کی فصل اگائی گئی ہے۔ 
توفیق بھٹی نے ٹوئٹ کیا : پیپلز پارٹی کی جانب سے 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداواری اہلیت کا منصوبہ سندھ تھرکول بلاک 2 اگلے سال جون سے بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔
اعظم جویو کا کہنا ہے : تھر میں تبدیلی کا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے او شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
شیراز جتوئی نے کہا : تھر کی خواتین کو ٹرک ڈرائیونگ سکھانا انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ پیپلزپارٹی نے پچھلے پانچ سالوں میں تھر میں جتنے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں وہ ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر ہیں۔
صہیب اعوان نے ٹویٹ کیا : بے نظیر کے خواب ایک ایک کر کے پورے ہو رہے ہیں اور ان شاء اللہ ہم پاکستان کی ترقی کے تمام اہداف تک پہنچ جائیں گے۔
یاسر قریشی نے ٹوئٹ کیا : پیپلزپارٹی تھر کے صحراؤں میں شاندار انفراسٹرکچر ، ائیرپورٹ کی تعمیر ، روزگار اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔
ڈاکٹر خان کا کہنا ہے : پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ان کی کوششیں اور حکمت عملی تھر کی قسمت تبدیل کرنے کا باعث بن رہی ہیں اور وہاں امن ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں