Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ایسی صورت میں بھی طلاق واقع ہوگی؟

 مدینہ منورہ ۔۔۔ مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے امام و خطیب شیخ صالح المغامسی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں ایک رواج چلا ہوا ہے کہ میزبان مہمان کو کھانا کھانے پر مجبور کرنے کیلئے یہ کہہ دیتا ہے کہ اگر آپ نے کھانا نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق ہوجائیگی۔ المغامسی کہتے ہیں کہ اگر طلاق کی قسم کھانے والے نے طلاق کی نیت سے نہ کی اور مہمان نے کھانا نہ کھایا ہو تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔اخبار 24کے مطابق المغامسی کہتے ہیں کہ بعض علماءکا کہنایہ ہے کہ اگر مہمان نے کھانا کھالیا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں لیکن اگر کھانا نہ کھایا تو ایسی صورت میں وہ کفارے کے قائل ہیں۔ وہ ایم بی سی چینل کے معروف پروگرام ”الابواب المغلقہ“ (بند دروازے) کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
 

شیئر: