Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راحت فتح کی آواز میں خصوصی ترانہ ”ہم زندہ ہیں “

 معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ترانہ ”ہم زندہ ہیں “ ریلیز کر دیا گیا ۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرف سے یوم پاکستان پر پولیس، افواج پاکستان اور عوام کو بہترین خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور شہدا ءکیلئے خصوصی ترانہ ”ہم زندہ ہیں“ریلیز کیا گیا ۔ شہدا کیلئے گیت استاد راحت فتح علی خان نے گایا ۔خصوصی گیت سی ای او سیف سٹیز اکبر ناصر خان اور معروف شاعر ذوالفقار عادل نے لکھا ہے۔گیت کی مکسنگ اور میوزک ماسٹرنگ عمیر حسن نے کی جبکہ موسیقی راحت فتح علی خان اور اکبر ناصر خان نے ترتیب دی ۔ترجمان کے مطابق پاکستان کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فلم بھی جلد ریلیز ہو گی۔
 

شیئر: