Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

72ویں پنجاب گیمز کا سلوگن " کھیلتا پنجاب، صحت مند پنجاب"

لاہور: ا سپورٹس بورڈ پنجاب نے 72 ویں پنجاب گیمز 2019ءکا پرومو جاری کردیا ۔پنجاب گیمز کا سلوگن " کھیلتا پنجاب، صحت مند پنجاب" ہے۔پرومو میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ زندگی میں ہر چیز کا آغاز ایک خواب سے ہوتا ہے ، خواب جس کے لئے تم جی رہے ہو، خواب جو چاہت کو جنون میں بدل دے، پرومو میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے خوبصورت پرومو میں 72ویں پنجاب گیمز کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں اور پسماندہ علاقوں سے آنے والے کھلاڑیوں کو 72ویں پنجاب گیمز میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔پنجاب گیمز میں لڑکوں کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی کھیلوں سمیت 21مختلف کھیلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں جبکہ لڑکیوں کی شرکت7مختلف کھیلوں میں ہوگی اسی طرح اسپیشل کھلاڑیوں کیلئے ایتھلیٹس اور سائیکلنگ کیلئے خصوصی طور پر شرکت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔پنجاب کے 9ڈویژنوں سے تقریبا 3ہزار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جو 100کے قریب متفرق مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ نوجوانوں کو پرجوش اور سنسنی خیز مقابلوں کےلئے بھی خود کو تیار رکھنے کا کہا گیا ہے۔ پرومو میں معروف کھلاڑیوں کے ویڈیو کلپس بھی دکھائے گئے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 72 ویں پنجاب گیمز  8سال بعد منعقد ہو رہے ہیں جو اسپورٹس کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ 72 ویں پنجاب گیمز 2019ء ٹرننگ پوائنٹ ہے جس سے ا سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا،اس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کھل کر کرسکیں گے، اس میں گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔کھلاڑی مکمل تیاری کے ساتھ 72ویں پنجاب گیمز 2019ءمیں شرکت کریں اور اسپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: