مونگ کی دال کا حلوہ کیسے بنائیں
اجزا:
مونگ دال بھیگی ہوئی ایک پاؤ
گھی 1/2کلو
سوجی1/2کپ
بیسن1/2کپ
پسی الائچی1/2چائے کا چمچ
چینی1/2کلو
کیوڑا چند قطرے
ڈرائی فروٹ ایک کپ
پانی دو کپ
مکھن پچاس گرام
ترکیب: ایک گلاس پانی میں چینی ڈال کر پکا لیں۔گھی گر م کر کے سوجی بھون لیں،پھر اس میں بیسن شامل کر کے بھونیں اور پسی مونگ دال ملا کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔اس کے ساتھ ہی مکھن،کیوڑا،پسی الائچی اور آدھے ڈرائی فروٹ ڈال کر مکس کر لیں۔آخر میں حلوہ ڈش میں نکالیں اور باقی ڈرائی فروٹ چھڑک دیں۔