Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری فرعون کی قبر کشائی ،ڈسکوری براہ راست نشر کرے گا

دستاویزی فلمیں پیش کرنے والا چینل " ڈسکوری " 8 اپریل کو مصری فرعون کی قبر کشائی کے مناظر براہ راست نشر کرے گا ۔ مصری جریدے الیوم نے "   رشیاڈوڈے " کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فرعون کے مقبرے کے اسرار کی فلم بندی کرکے براہ راست نشر کی جائے گی ۔ دستاویزی پروگرام 2 گھنٹے پر محیط ہو گا جسے ڈسکوری چینل پر براہ راست دیکھا جاسکے گا ۔ پروگرام  کو"Espedition unkuown egypt live ـ عنوان دیا گیا ہے ۔
ڈسکوری چینل کی  نینسی ڈینلز نے بتایا کہ مصرکے صحراء میں ہزاروں برس سے مدفون تاریخ کو کھوجنے کی فکر میں ہیں۔ اس حوالے سے میں بہت زیادہ پرجوش ہو ں۔ یہ معلوم کرنے کیلئے کہ 3100برس سے صحراء میں مدفون فرعون کس حالت میں ہونگے اور وہاں سے کیا کچھ برآمد ہوگا ۔ 

معروف مہم جو گوش گیٹس کا کہنا ہے کہ 3ہزار 100 برس قدیم فرعون کے مقبرے کو کھولنے جارہے ہیں جہاں ہمیں کافی مشکل گزر گاہوں سے ہو کر گزرنا ہو گا ۔ اس مقبرے میں 40 ممیز موجود ہیں جو قبل 3 ہزار قبل از مسیح کی ہیں ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ وہاں ہمیں کیا ملے گا تاہم اس بات کا اندازہ ہے کہ فروعون کے تابوت کا  ڈھکن جو پتھر سے بنایا گیا ہے اٹھائیں گے تو اس میں  انسانی باقیات ہو ں گی ۔ 
ڈسکوری کے اس پروگرام کی عکس بندی کے موقع پر مصری محکمہ آثار قدیمہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر اعلی حکام بھی موجود ہونگے ۔ اس موقع پر بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کمزور دل افراد کیلئے یہ بہت خوفناک منظر ہو گا کیونکہ وہ افراد جو توہمات پر یقین رکھتے ہیں انکے نزدیک فرعونوں کی نحوست انکے ساتھ دفن ہے۔ اگر تابوت کھولے جائیں گے تو انکی نحوست بھی آزاد ہو جائے گی ۔ لوگوں کو بڑی بے چینی سے 8 اپریل کا انتظار ہے جب وہ اس ایڈونچر کو دیکھ سکیں گے جبکہ بعض اس سے خائف بھی ہیں ۔ 
 

شیئر: