سوشل میڈیا پربعض اوقات ایسی دلچسپ میمز سامنے آتی ہیں کہ لوگ محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے اور ایسی ہی ایک میم ایک انڈین فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد نظر آئی جس میں ایک جملے کو لے کر لوگ مختلف باتیں بنا رہے ہیں۔
ایکتا کپور کی ڈائریکٹ کردہ ٹیلی فلم ’ڈریم گرل‘ کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کامیڈین وجے راز پولیس کے سپاہی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ہیرو آیوش مان کھرانہ ٹیلیفون پر لڑکی کی آواز نکال کر وجے راز سے پوچھتے ہیں کہ ’آپ کیا کرتے ہیں؟‘ اس پر وجے راز جواب دیتے ہیں کہ ’میں ساعر ہوں‘، ہیرو کہتا ہے کہ ’ساعر نہیں شاعر‘، اور اس کے بعد وجے راز کہتے ہیں کہ ’دونوں الگ الگ ہوتے ہیں کیا؟‘
وجے راز کے اس جملے کے بعد کر ٹوئٹر پر میمز کا ایک سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں صارفین مزے لے کر جملے کس رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف راہل نے لکھا ہے کہ عمران ہاشمی اور ہمیش رشمیا ’دونوں الگ الگ ہوتے ہیں کیا؟‘ اس کے نیچے شیوا نامی صارف نے وجے راز کی تصویر پر مہاتما گاندھی کا چہرہ لگا کر لکھا کہ ’نتھو رام یا گوڈسے۔‘
Nathuram Aur Godse pic.twitter.com/TkruEnVSLj
— Shiva (@SanskariShiva) August 14, 2019
’اٹس می ڈی کے‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میں بچپن میں روینا ٹنڈن اور ٹوئنکل کھنہ کے درمیان فرق تلاش کرتا رہا۔‘
پوئٹک ممبر نے لکھا کہ ’میری ماں کا میرے کمرے اور باتھ روم کے بارے میں خیال‘
#DreamGirlTrailer #DreamGirl
My mom about my room and toilet- pic.twitter.com/3YpMM236ac— Poetic Memer ❤️ (@_mentalpiece_) August 13, 2019