Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 لاکھ غیر ملکی لیبر مارکیٹ سے باہر

سعودائزیشن اور فیسوں کی وجہ سے 12 لاکھ غیر ملکی سعودی عرب کو خیرباد کہہ چکے ہیں
گذشتہ 3 سال کے دوران 12 لاکھ غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ لیبر مارکیٹ میں ابھی بھی 70 لاکھ غیر ملکی مو جود ہیں۔ اس کے بالمقابل سعودیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔
المدینہ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودائزیشن کی حکومتی پالیسی اور غیر ملکیوں پر عائد ہونے والی فیسوں کی وجہ سے 2016 اور2019 کے درمیان 12 لاکھ غیر ملکی سعودی عرب کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
سعودی لیبر مارکیٹ میں 80 فیصد غیرملکی ہیں جن کے نکل جانے سے ان کی جگہ سعودیوں کو لینا چاہئے تھا مگر اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا۔لیبر مارکیٹ میں اس وقت صرف 19 لاکھ سعودی کام کر رہے ہیں۔

 نجی شعبہ غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے سے کترارہاہے

رپورٹ تیار کرنے والے ادارے ’’ٹامسن رائٹرز‘‘ کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے سے کترارہاہے۔ اس کے اسباب تلاش کرکے اسے حل کرنا چاہئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کی پہلی سہماہی میں سعودی معیشت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ گوکہ وزارت محنت سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے پر نجی شعبے کو متعدد سہولتیں فراہم کر رہی ہے مگر اس کے باوجود سعودائزیشن کی شرح تسلی بخش نہیں ہے۔
ماہرین نے وزارت محنت سے مطالبہ کیاہے کہ تمام بڑی کمپنیوں کے کلیدی عہدوں پر سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جائے ۔ اس سے سعودائزیشن پر مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔
 

شیئر: