دبئی پولیس جیل میں قید ایشیائی جوڑے کے بچے کی کفیل بن گئی
دبئی پولیس جیل میں قید ایشیائی جوڑے کے بچے کی کفیل بن گئی
بدھ 18 ستمبر 2019 11:35
بچے کے والدین مالیاتی کیس میں جیل میں تھے ۔ فوٹو بشکریہ دبئی پولیس
دبئی پولیس جیل میں قید ایشیائی جوڑے کے 4سالہ بچے کی دیکھ بھال کرتی رہی ۔
خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق نایف پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طارق محمد نے بتایاجب تک بچے کے والدین رہا نہیں ہو گئے، بچہ پولیس کی زیر کفالت رہا۔ اس کے تحفظ، تعلیم اور صحت سے متعلق تمام سہولتیں فراہم کی گئیں۔
بریگیڈیئر طارق محمدکے مطابق بچے کی والدہ مالیاتی کیس میں جیل میں تھی جبکہ اس کے والد کو بھی اس سلسلے میں حراست لیا گیا تھا۔ ۔والدین کے جیل جانے کے بعد بچے کی دیکھ بھا ل کے لیے کوئی رشتے دار موجود نہیں۔ اس لئے دبئی پولیس نے یہ ذمہ داری لی۔
بریگیڈیئر طارق محمدنے بتایا کہ بچے کی شناختی دستاویزات نامکمل تھیں۔ جلد ی بیماری کے باعث اسے علا ج کی فوری ضرورت تھی۔ اس کی زبان میں بھی لکنت تھی اور وہ ٹھیک طریقے سے بات نہیں کرسکتا۔
دبئی پولیس نے بچے کے آبائی ملک کے سفارتخانے سے رابطہ کرکے شناختی دستاویز اور پاسپورٹ جاری کرائیں۔ اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ جہاں2 ہفتے تک اس کا علاج جاری رہا۔
دبئی پولیس کے مطابق بعد ازاں بچے کو دبئی فاو¿نڈیشن فار وویمن اینڈ چلڈرن منتقل کیا گیا جہاں اس کی تعلیم اور زبان کی لکنت دور کرنے پر توجہ دی گئی۔ اس دوران بچے کو جیل میں اس کی ماں سے بھی ملوایا گیا۔
بعد ازاں جیل سے رہائی کے بعد والدہ نے اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا۔ اسی دوران بچے کے والد کو بھی رہائی مل گئی اور وہ نئی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
بریگیڈئیر طارق محمد نے مزید کہا ’ بچے کے والدین دبئی پولیس اسٹیشن آئے۔ بچے کی دیکھ بھال اور حسن سلوک پر شکریہ ادا کیا‘۔