یمن کی شمال، مغربی کمشنری حجہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کا مشہور لیڈر حسن فاید الحاتمی کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ عربی نیوز ویب سائٹ سبق نے سکائی نیوز کے حوالے سے لکھا ہے کہ حوثی لیڈر یمن کے علاقے حرض کے ایک معرکے میں ہلاک ہوا ۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق حوثیوں نے الحاتمی کی نعش کو افلح کمشنری میں دفن کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الحاتمی حوثی باغیوں میں غیر معمولی شہرت کا حامل تھا، وہ افلح کمشنری میں حوثیوں کے معروف رہنما ابراہیم الحاتمی کا بھائی تھا۔ دونوں بھائیوں کے ہاتھ افلح کمشنری میں بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الحاتمی کا شمار اہم جنگجو لیڈروں میں ہوتا تھا جسے حوثیوں میں غیر معمولی شہرت حاصل تھی ۔ دریں اثناء سکائی نیوز کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کو یمن کی الحدیدہ کمشنری کے جنوب مغربی علاقے الدریھمی کے ایک معرکے میں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
-
یمن میں سرکاری اہداف کو نشانہ نہیں بنایا، اتحاد کو بچایا: اماراتNode ID: 431366