فوٹو گرفروں نے تصویر مکہ مکرمہ کی بلند ترین چوٹی سے اتاری ہے
دو سعودی فوٹو گرافروں نے مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور کی ایسی دلفریب تصویر اپنے کیمرے میں محفوظ کی ہے جس میں ٹاور کی چوٹی بادلوں میں گھری ہوئی نظر آرہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فوٹوگرافروں عمار الامیر اور محمد البستانی نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ تصویر مکہ مکرمہ کی بلند ترین چوٹی سے اتاری ہے۔
تصویر کے متعلق مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہفتہ کو صبح 7.30 بجے اتاری گئی ہے۔ اس وقت بادل نچلی سطح پر تھے اور موسم انتہائی شاندار تھا۔
عمار الامیر نے کہا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے مکہ مکرمہ اور حرم شریف کی تصاویر بنا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف مکہ مکرمہ کی تاریخی مقامات بلکہ تبدیل ہوتے موسم کو بھی تصاویر میں محفوظ کرتے ہیں۔