Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 40 لاکھ ٹریفک خلاف ورزیاں

ٹریفک خلاف ورزیاں بڑھ کر یو میہ 15 ہزار تک پہنچ گئیں۔فائل فوٹو
 کویت میں ٹریفک خلاف ورزیاں بڑھ کر یو میہ 15 ہزار اور فی گھنٹہ 645 تک پہنچ گئیں ۔
کویت ٹائمز کے مطابق ٹریفک پلاننگ اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے رواں سال کے آغاز سے ستمبر کے اختتام تک 40 لاکھ ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
 رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین ٹریفک قوانین پر زیادہ عمل کرتی ہیں۔ رواں سال مرد ڈرائیوں کی طرف سے کی جانے والی 35 لاکھ خلاف ورزیوں کے مقابلے میں خواتین کی طرف سے 5 لاکھ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

تیز رفتار ڈرائیونگ اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزیاں سر فہرست ہیں۔فائل فوٹو

 اعدادوشمار کے مطابق تیز رفتار ڈرائیونگ اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزیاں سر فہرست ہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پولیس اہلکاروں کے خلاف 400 شکایات ریکارڈ کی گئیں جبکہ سیکڑوں موٹرسائیکل سوار بھی اس خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ 
ماہرین نفسیات نے انتباہ کیا کہ یکساں طور پر قانون کا اطلاق نہ ہونے سے مزید خلاف ورزیوں اور معاشرتی بگاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
ماہرین کے مطابق ٹریفک قانون کی خلاف ورزیاں ریاست کے حقوق کے خلاف جارحیت ہے اور اس سے لوگوں کی زندگی کو بھی خطرہ ہے۔ 
بڑھتی ہوئی ٹریفک خلاف ورزیاں یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ متعلقہ حکام قانون کا نفاذ نہیں کراسکے۔
 یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ برس کے دوران 12.1 ملین ٹریفک خلاف ورزیاں درج کی گئی تھیں۔ حادثات میں 468 افراد ہلاک اور 5 ہزار 130 زخمی ہوئے۔
 امارات ٹوڈے کے مطابق گزشتہ برس سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ابوظبی میں ہوئے۔ دوسرا نمبر دبئی کا رہا جہاں ٹریفک چالان کی تعداد 3 ملین 4 لاکھ 7 ہزار تھی۔ ٹریفک خلاف ورزیوں میں شارجہ تیسرے نمبر رہا 15لاکھ 91 ہزار چالان درج کئے گئے۔
چوتھا نمبر عجمان کا تھا جہاں خلاف ورزیوں کا تناسب 4.8 فیصد رہا۔ پانچویں نمبر پر راس الخیمہ اور چھٹے نمبرپر الفجیرہ جبکہ سب سے کم خلاف وزیاں ام القیوین میں ریکارڈ کی گئی جہاں درج ہونے والے چالان 2 لاکھ27 ہزار 961 تھے۔
کویت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوزکویت“ گروپ جوائن کریں

شیئر: