Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اردن کی خاتون اسرائیلی حراست میں کیوں؟

اردن نے ھبا اللبدی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے فوٹو سوشل میڈیا
اردن نے اسرائیل سے پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی الزامات کے تحت بغیر کسی مقدمے کے ایک ماہ سے زیادہ زیر حراست اردنی خاتون ھباعبدالباقی اللبدی کو رہا کرے۔
روئٹرز کے مطابق اردنی خاتون کے وکیل نے بدھ کو بتایا کہ ھبا اللبدی کو 20 اگست کو اردن اور مغربی کنارے کے درمیان کراسنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اردنی خاتون اسرائیل کی جیل میں 26 ستمبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ 
فلسطینی نژاد 32 سالہ ھبا عبدالباقی اللبدی کو’ انتظامی حراست‘ میں رکھا گیا ہے۔ اسرائیلی پالیسی کے مطابق لوگوں کو بغیر کسی الزام کے مہینوں نظربند ر کھنے کی اجازت ہے۔

اردنی خاتون اسرائیل کی جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔  فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے’ اردنی خاتون کو سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں تفصیل میں بتائے بغیر حراست میں لیا گیا ہے‘۔
اردن کی وزارت خارجہ کے مطابق ’ھبا اللبدی حراست کے دوران بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ اس لیے فوری طور پر رہا کیے جانے کی ضرورت ہے‘۔
 اردنی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کے ساتھ اردنی خاتون کا مسئلہ حل کرانے کے لیے رابطے میں ہیں۔ 
آر ٹی کے مطابق ھبا اللبدی کے بھائی حاتم اللبدی نے بتایا کہ اس کی بہن کو سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تاہم اسرائیلی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اسباب کیا تھے۔
 حاتم اللبدی کے مطابق ’ اس کی بہن غرب اردن میں اپنے ایک رشتے دار کی شادی میں شرکت کے لیے اپنی والدہ ا ور خالہ کے ہمراہ جارہی تھی‘۔

شیئر: