Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے فوجی دستے عدن بھیج دیے

مزید سعودی فوجی عدن بھیجے جائیں گےفائل فوٹو
سعودی عرب نے فوجی دستے یمن کے عارضی دارلحکومت اور ساحلی شہر عدن بھیچ دیے۔ 
عدن میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی دستے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ 
آر ٹی اور اسپوٹنک کے مطابق مزید سعودی فوجی عدن بھیجے جائیں گے جہاں وہ اماراتی فوجیوں کی جگہ تعینات ہوں گے۔ سعودی فوج عدن کے مغربی ضلع البریقہ میں عرب اتحاد کیمپ اور عدن سے 60 کلو میٹر دور شمالی علاقے لہج کے العند ایئر بیس کو اپنا ٹھکانہ بنائیں گی۔

 سعودی فوجیوں مشرقی عدن میں تعینات کیے گئے ہے۔  فائل فوٹو ایس پی اے

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو سعودی اور سوڈانی ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور فوجی عدن کے مغربی ضلع البریقہ کی الزیت بندرگاہ پہنچے تھے۔ انہیں مشرقی عدن کے خور مکسر ضلع میں عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور البریقہ ضلع میں عرب اتحاد کیمپ کے درمیان تعینات کیا گیا ہے۔
سعودی اور سوڈانی افواج نے پیر کو عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کا چارج اماراتی افواج سے اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ اماراتی فوجی جولائی 2015 سے عدن ایئرپورٹ کی سیکیورٹی دیکھ رہے تھے۔
یمن کے فوجی عہدیداروں نے اسپوٹنک کو بتایا کہ اماراتی افواج نے بدھ کو تعز کے جنوب سے تین فوجی ٹرک ہٹا لیے ہیں۔ سعودی عرب 26 مارچ 2015 سے عرب اور مسلم ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی قیادت یمن کی آئینی حکومت کی مدد کے لیے کررہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: