Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی صدر ٹرمپ کو مبارکباد

ولی عہد نے امریکی سپیشل فورس کے کامیاب آپریشن پر صدر ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے گزشتہ روز کئے گئے امریکی سپیشل فورس کے کامیاب آپریشن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔
اس امریکی آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر بغدادی کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ولی عہد نے اس آپریشن کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں نئے دور کا تاریخی اقدام قرار دیا ہے۔
رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے مقصد کے لیے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کی تعریف کی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: