Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیلوں میں بدامنی پھیلانے والا سامان لے جانے پر 5 برس قید 

 اگر واردات کرنے والا جیل کا اہلکار یا چوکیدار ہوگا تو سزا5کے بجائے 10برس ہو گی۔ فائل فوٹو
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اعلان کیا ہے کہ جیلوں میں بدامنی پھیلانے والا سامان لے جانا یا اس کی کوشش کرنا یا قیدی کو جیل سے فرار کرانا یا حوالات میں بند کسی شخص کو نکالنے کی کوشش کرنا جرم ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی سزا 5برس قید ہے۔

جیل میں قید شخص کی مدد کرنا جرم ہے۔ فائل فوٹو

سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ اگر کسی شخص نے جیلوں یا حوالات میں بدامنی پھیلانے والا سامان پہنچایا یا اس کی کوشش کی یا جیل یا حوالات سے کسی قیدی یا زیر حراست فرد کو فرار کیا یا اس کی کوشش کی یا اس میں معاونت کی یا ایسا کرنے پر کسی کو اکسایا۔ یہ قابل سزا جرم ہے۔ اس پر قید و بند کی سزا مقرر ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کاکہناہے کہ مذکورہ خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر 5برس تک قید کی سزا دی جائے گی اور اگر واردات کرنے والا جیل یا حوالات کا اہلکار یا چوکیدار ہوگا تو اسے 5برس کے بجائے 10برس تک کی سزا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ تیسری دنیاکے مختلف ممالک کی طرح سعودی جیلوں او رحوالات سے قیدیوں یا زیر حراست افراد کو نکالنے، بھگانے ، ورغلانے ، انہیں ممنوعہ سامان خصوصاً بدامنی پھیلانے والی اشیاءسے لیس کرنے کے واقعات وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈرون تک استعمال کئے جاچکے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: